ترکی شام میں کبھی جنگ بندی کااعلان نہیں کریگا، اردوان

16 اکتوبر, 2019

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی شمالی شام میں جنگ بندی کا اعلان کبھی بھی نہیں کرے گا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر عائد پابندیوں سے ہم پریشان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس کے ساتھ شام کے علاقوں کوبانی اور منبج  پر بات چیت جاری ہے۔ علاقے سے جنگجوؤں کے خاتمے کے بعد شامی فوج کے منبج میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔شام میں فوجی کارروائی: ترکی پر پابندیاں عائدرجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔اُدھر ترک ایوان صدر نے کہا کہ صدر اردوان نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کو فون پر بتایا کہ ترکی کی شمالی مشرقی شام میں کارروائی انسدداد دہشت گردی کی کوششوں، شام کی علاقائی خود مختاری اور سیاسی حل کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter