’تمام سرکاری ادارے حج پر آنیوالوں کو معیاری خدمات پیش کر یں‘

31 جولائی, 2019
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ حج پر آنیوالوں کو معیاری خدمات پیش کر کے عظیم اعزاز کا حق ادا کریں۔
شاہ سلمان نے امسال اندرون و بیرون مملکت سے فریضہ حج کے عازمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پروردگار نے سعودی عرب ، اس کے قائدین اور عوام کو حرمین شریفین اور ان کی زیارت کےلئے آنیوالوں کی خدمت کا انمول اعزاز عطا کیا ہوا ہے ۔
شاہ سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام عازمین کو حج کے کام احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ان کا حج قبول فرمائے۔شاہ سلمان نے اطمینان دلایا کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں حج پرآنیوالوں کےلئے تمام اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ۔
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو نیوم شہر میں شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا ۔کابینہ نے سعودی وزیر داخلہ کو عراق کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کا اختیار تفویض کیا ۔خطے کے موجودہ حالات میں عراق کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے ۔
سعودی کابینہ نے وزیر داخلہ کو انسداد منشیات کے سلسلے میں کویت کے ساتھ معاہدے کا اختیار بھی دیا۔ خطے کے حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔ کابینہ نے چین کے ساتھ آن لائن جرائم کے انسداد ، معاہدے ، مقدونیہ کے ساتھ سیاسی مشاورت ، جاپان کے ساتھ کاپی رائٹ کے معاہدوں کے اختیارات متعلقہ حکام کو سپرد کئے۔کابینہ نے وزارت محنت و سماجی بہبود کے انتظامی ڈھانچے کی بھی منظوری دی گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter