سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی: عبوری عسکری کونسل

12 جولائی, 2019

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔

عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے  سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عبوری کونسل نے باور کرایا کہ ملک کی حکمرانی کے حوالے سے مسابقت بغاوت کے ذریعے نہیں بلکہ انتخابات کے راستے ہونی چاہیے۔ کونسل کے مطابق سیکیورٹی فورسز سوڈان کا امن برقرار رکھیں گی۔

دوسری جانب حتمی معاہدے کے حوالے کیے جانے سے متعلق اعلان کی تاخیر کی وجوہات کے سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ایک رکن نور الدین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ عسکری کونسل کے ساتھ مذاکرات مثبت صورت میں جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے مذاکرات میں شامل دونوں وفود کے درمیان بعض نکات پر نا اتفاقی کا ذکر کیا، یہ نکات حتمی سمجھوتے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

سوڈان میں عسکری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج فورسز طویل مذاکرات کے بعد گذشتہ جمعے کے روز ایک خود مختار کونسل تشکیل دینے پر متفق ہو گئی ہیں۔ تین برس کی عبوری مدت کے لیے کونسل کی سربراہی باری باری فوج اور سویلین نمائندے کریں گے۔ فریقین نے آزاد ٹیکنوکریٹس کی حکومت تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرے گی۔ فریقین نے فی الوقت قانون ساز کونسل کی تشکیل کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter