شعیب ملک کے ون ڈے کیریئر کا سورج آج غروب

5 جولائی, 2019

شعیب ملک کے ون ڈے کیریئر کا سورج جمعے کو غروب ہوجائے گا۔شعیب ملک نے گذشتہ سال جون میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے،انھوں نے آئندہ سال ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا، رواں میگا ایونٹ میں آل راؤنڈر سینئر کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے میں ناکام رہے، انگلینڈ سے میچ میں 8رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا اور بھارت سے مقابلوں میں وہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، انھوں نے وکٹ بھی ایسے وقت میں گنوائی جب ٹیم کو ثابت قدمی کی سخت ضرورت تھی۔شعیب ملک کو ڈراپ کرکے حارث سہیل کو موقع دیا گیا جنھوں نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا،اگرچہ کپتان سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کیخلاف پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ دیکھ کر کرنے کا عندیہ دیا تاہم ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دینے کا امکان بہت کم ہے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے آل راؤنڈر نے287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے، وہ پاکستانی ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔انھوں نے سب سے بڑی اننگز 143کی کھیلی،بولنگ میں شعیب ملک نے39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے ہیں، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، شعیب ملک 2007سے 2009تک کپتان بھی رہے۔طویل کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے والے آل راؤنڈر نے نومبر 2015میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter