پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی امیدیں تقریباً ختم لیکن پھر بھی 92 کی ایک اور نشانی سامنے آگئی

4 جولائی, 2019

لندن  انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات تقریباً معدوم ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود 92 کے ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی سامنے آگئی ہے۔جب سے ورلڈ کپ کا آغاز ہوا ہے تب سے پاکستان کی ٹیم کے ساتھ وہی کچھ ہوتا آرہا تھا جیسا 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی امید ظاہر کی جارہی تھی کہ قسمت کی دیوی پاکستان پر مہربان ہے اور اس بار ورلڈ کپ گرین شرٹس اٹھائیں گے لیکن نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں 119 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کیلئے نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں بلکہ پاکستان کے حق میں92 کی تمام نشانیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ اگرچہ پاکستان کے حق میں 92 کی نشانیاں ختم ہوچکی ہیں لیکن اب یہ نشانیاں انگلینڈ کے حق میں جانے لگی ہیں ۔ برطانوی ٹیم آخری بار 1992 کے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلی تھی اور اس نے آج نیوزی لینڈ کو ہرا کر 27 سال بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اگر تو 92 والی ہی نشانیاں ظاہر ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو انگلش ٹیم فائنل میں پہنچ کر ہار جائے گی کیونکہ 92 میں بھی یہ فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے پاکستان نے ہرادیا تھا۔ اس لیے برطانوی شائقین کرکٹ تو یہی خواہش کر رہے ہوں گے کہ 92 والی نشانیاں ان کیلئے ظاہر نہ ہوں کیونکہ یہ نشانیاں صرف گرین شرٹس کیلئے ہی بہتر تھیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter