شاہ سلمان کے زیرصدارت سعودی کابینہ کااجلاس ،فلسطینی مہاجرین کےحقِ واپسی کی حمایت کااعادہ

3 جولائی, 2019

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہےاور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مادرِ وطن میں واپسی کے حق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا اجلاس منگل کے روز جدہ میں واقع سلامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا۔اس میں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارتی کونسل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے ورک ایجنسی (اُنروا) کی گذشتہ ہفتے نیویارک میں منعقدہ سالانہ کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارتی کونسل نے کہا ہے کہ ’’ فلسطینیوں اور ان کے لواحقین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے اور یہ وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوجاتا کیونکہ اس انسانی ، اخلاقی ، قانونی اور سیاسی حق کی بین الاقوامی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے‘‘ ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter