سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے، شاہ سلمان

29 مئی, 2019

 ریاض: – سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں۔معتدل طریق کار اختیار کرنے سے ملک کا تحفظ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام معتدل اسلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پڑھی گئی تقریر میں کہی ہیں۔شاہ سلمان نے ایک مرتبہ پھر نسل پرستی اور منافرت پر مبنی بیانے کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں ان کی یہ تقریر گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے پڑھ کر سنائیں۔شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ اور وہ سوچ، نظریے اور عزم کے ساتھ ان کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں اعتدال اور رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کی نمائندہ شخصیات ، وزراء ، ماہرین ، علماء اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار شریک ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter