ایران خطے میں جنگ چھیڑنا چاہتا ہے: سعودی عرب

19 مئی, 2019

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران خطے میں عدم استحکام کے لئے جنگ چھیڑنا چاہتا ہے عالمی قوتیں ایران کو اس کے مقاصد سے روکیں۔

 ریاض میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ کا خطرہ ٹالنے کی پوری کوشش کرے گا۔ ان کے بقول اگر جنگ مسلط کی گئی تو سعودی عرب پوری قوت سے اس کا مقابلہ کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے اسے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی تنصیبات پر تازہ حملوں اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خلیجی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 30 مئی کو مکہ میں ہو گا۔

سعودی عرب نے الزام لگایا تھا کہ منگل کو اس کے دو آئل پمپنگ اسٹیشنز پر ہونے والے ڈرون حملوں کا محرک بھی ایران تھا اس حملے کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کی تھی۔ جن کے ساتھ سعودی اتحاد 2015 سے جنگ میں مصروف ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter