رمضان: امارات میں مزدوروں کی ڈیوٹی دن کے بجائے رات میں

9 مئی, 2019

دبئی کی تعمیراتی کمپنیوں نے مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کو دن کے بجائے رات کے اوقات میں ڈیوٹی دینے کا موقع فراہم کر دیا۔ روزہ دار مزدوروں کو دن کی مشقت سے بچانے کیلئے بعض دیگر کمپنیوں نے ڈیوٹی کے اوقات صبح پانچ بجے سے دن کے 11بجے تک متعین کردیے ہیں۔

دبئی اور ابوظبی کے علاوہ امارات کے مختلف شہروں میں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے جس کے باعث کھلے آسمان تلے محنت مزدوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

ٹھیکیدار کمپنیوں کی جانب سے مزدوروں کو رمضان المبارک کے دوران رعایت دینے کی پیشکش کو وزارت انسانی وسائل نے سراہا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ روزہ دار مزدوروں کو دن کے وقت آرام کرنے کا موقع دینے سے کمپنیوں کی انسانیت نوازی ظاہر ہوتی ہے۔

وزارت  نے سرکاری و نجی شعبوں میں کام کے اوقات آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چھ گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت انسانی ترقی کے ذرائع  نے کہا ہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے رات کے وقت ڈیوٹی کا اعلان اختیاری ہے۔ مزدوراورکھلے آسمان تلے کام کرنے والا عملہ اگر چاہے تو دن کے بجائے رات کے وقت ڈیوٹی دے سکتا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ، تعمیرات اور منصوبہ بندی کے محکمے نے تعمیراتی کمپنیوں کو دن کے بجائے رات کے وقت کام کرنے کا اجازت نامہ  دینے کی شرائط عائد کردیں۔ کمپنیوں کو مزدوروں کی سیکیورٹی کے علاوہ روشنی  کا مناسب انتظام کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ محکمے نے کمپنیوں کو مزید ہدایت کی ہے کہ مزدوروں کی ڈیوٹی رات بھر نہ رکھی جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter