لاہور میں داتا دربار کے باہر دھماکہ، پانچ ہلاک متعدد زخمی

8 مئی, 2019
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق نے میڈیا سے گفتگو میں تین پولیس اہلکاروں ایک نجی سکیورٹی گارڈ اور ایک عام شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے پولیس اہلکار تربیت یافتہ  کمانڈوز تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ داتا دربار کے حوالے سے پولیس کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا تھا۔ 
 دھماکے میں  15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ریسکیو کا عملہ دھماکے کی جگہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے سربراہ اورمحکمہ داخلہ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter