مسجد الحرام کے تاریخی باب شاہ عبدالعزیز کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت

30 اپریل, 2019

سعودی عرب کی جنرل پریذیڈنسی برائے امور الحرمین الشریفین کے صدر نشین شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس نے مسجد الحرام کے تاریخی باب شاہ عبدالعزیز کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ استقبال رمضان کی خاطر مسجد الحرام میں تعمیر ومرمت کا کام متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام میں جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے مملکت کے بانی شاہ عبد العزیز سے نام سے موسوم دروازہ کی مرمت اور اصلاح کے منصوبے پر کام کرنے والے حکام اور انجنیئرز سے براہ راست سوالات بھی کئے۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اللہ کے مہمانوں کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تعمیر ومرمت کے کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں۔ انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے افراد اور نگران انتظامیہ کو ہدایت کی وہ اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو بروئے کار لاتے ہوئے تعمیر کو مملکت کی اعلی قیادت کی توقعات اور ویژن 2030 کی روشنی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ واضح  رہے کہ باب شاہ عبدالعزیز مسجد حرام کے اہم داخلی دروازوں میں شامل ہے اور اس کے ذریعے لوگوں کی بڑی تعداد حرم کی حدود میں داخل ہوتی ہے۔ حالیہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل پر دروازے کی لمبائی 48 میٹر تک وسیع ہو جائے گی جس سے حرم میں داخلے کے خواہش مند رش کے اوقات میں بھی بآسانی حرم میں داخل ہو سکیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter