سوڈانی اپوزیشن کا سابق دور کے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ

16 اپریل, 2019

سوڈان کی اپوزیشن نے سابق معزول صدر عمرالبشیر کےدور میں قائم کیےگئےتمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سوڈانی اپوزیشن کی اہم شخصیات اور دانشورں اور پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے عسکری کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سابق دور حکومت میں قائم کردہ تمام ادارے ختم کرے، سابق حکومت کےدور میں لگائے گئے چیف جسٹس،ارکان پارلیمنٹ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ان کےعہدوں سے ہٹائے۔

اپوزیشن کی طرف سے عسکری کونسل پرزور دیا گیا ہے کہ وہ دھرنا دینے اور احتجاج کرنے والے شہریوں کےمطالبات سننے اور ان کے حل کے لیے سول ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔

خرطوم میں  فوج نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ پرامن طریقےسے منتشر ہوجائیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کی طرف سےدھرنا دینے والے شہریوں‌سے کہا گیا ہے وہ دھرنا ختم کریں، احتجاج کی وجہ سے بند کی گئی سڑکیں کھولیں اور زندگی کو معمول پرلانے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ مسلح‌ افواج کی طرف سے مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےتاہم اس کےباوجود خرطوم میں فوجی ہیڈ کواٹر کےقریب دھرنا جاری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter