سوڈان: فوج نے صدر کو حراست میں لے کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

12 اپریل, 2019

 سوڈان میں عوام کے احتجاج پر صدر عمرالبشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ فوج نے صدر کو حراست میں  لے کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ 6ماہ کے لیے ایمرجنسی بھی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے صدر عمرالبشیر کے 30سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔ فوج نے صدر کو عہدہ سے ہٹا کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔

فوج نے صدر عمرالبشیر کو حراست میں لے لیا۔ ملک میں 6 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ  کر دی گئی۔ کابینہ اور قومی اسمبلی تحلیل جبکہ آئین کو معطل کر دیا گیا۔

ملک کےانتظامی معاملات چلانے کے لیے جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں عبوری کونسل تشکیل دے دی گئی۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter