مکّہ: حرمین شریفین میں رمضان شریف کی تیاریاں عروج پر

5 اپریل, 2019

مکّہ(5 اپریل 2019ء) حرمین شریفین کے معاملات دیکھنے والی کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السُدیس نے رمضان المبارک کے مہینے میں لاکھوں زائرین اور روزہ داروں کے سحری اور افطار اور عبادت سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پراُن کے ساتھ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ شیخ عبدالرحمن السُدیس نے کمیٹی کے سٹاف پر زور دیا کیا وہ رمضان المبارک کے موقع پر مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی لاکھوں کی تعداد میں آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے بہترین انتظامات کریں اوراس سلسلے مںی اپنی جانب سے کوئی کمی نہ رہنے دیں۔یہ کوشش کی جائے کہ رمضان سے متعلقہ تمام تر بندوبست جلد سے جلد مکمل کر لیے جائیں تاکہ لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

واضح رہے کہ رمضان کے دوران عمرہ سیزن اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے، سب سے زیادہ عمرہ زائرین اسی موقع پر مملکت کا رُخ کرتے ہیں۔اس موقع پر شیخ عبدالرحمن السُدیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ حرمین شریفین کمیٹی کی جانب سے زائرین کی سہولت اور خدمت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی زائر کو ان مقدس مقامات پر ذرّہ برابر بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

زائرین کی رہنمائی کے لیے اُنہیں مذہبی کتابچوں کی فراہمی بھی کی جائے گی، جو کہ مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد الحرام کی صفائی سُتھرائی، تمام گیٹوں پر بہترین انتظامات اور آبِ زمزم کی تقسیم کے معاملات پر بھی خصوصہ توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سُدیس نے شمالی حصّے کی توسیع کے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود زائرین اور نمازیوں کی آراء بھی سُنیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter