امریکی وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ کے درمیان ملاقات

4 اپریل, 2019

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایران میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور تنظیم کے تصدیقی رول کو فروغ دینے پر بات چیت کرنے کے لئے ملاقات کی ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان رابرٹ پلادینو نے بتایا کہ مسٹر پلادینو نے بدھ کو کہا کہ ”سیکرٹری نے جوہری عدم پھیلاوکو مضبوط کرنے اور ایران میں آئی اے ای اے کی اہم تصدیقی رول سمیت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لئے آئی اے ای اے کے کام کے لئے امریکہ کی حمایت کو دوہرایا“۔ مائیک پومپیو اور یوکیا امانو نے واشنگٹن میں ہونے والی نیٹو وزارتی کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ امانو اس ہفتے اقوام متحدہ میں تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو 2020 جائزہ کانفرنس سے پہلے جوہری عدم پھیلاو کے معاہدے کو مضبوط کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter