عرب دُنیا میں سب سے زیادہ خوش باش اماراتی باشندے ہیں

4 اپریل, 2019

دُبئی(۔4 اپریل 2019ء) اقوام متحدہ کی جانب سے دُنیا کے مسرور ترین افراد کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں فن لینڈ کے باشندے پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ جبکہ دُوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے نمبر پر ناروے چوتھے نمبر پر آئس لینڈ اور پانچویں نمبر پر ہالینڈ کے باشندے ہیں۔ اس بین الاقوامی سروے میں دُنیا بھر میں مسرور ترین شہریوں کو مختلف حصّوں میں بانٹا گیا ہے۔اگر عرب دُنیا کی بات کریں تو متحدہ عرب امارات کی شہری اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں، جبکہ سعودی مملکت کے باشندوں کا نمبر دُوسرا ہے۔ خوش باش افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر بحرین والوں کا جبکہ کویتیوں کا نمبر چوتھا ہے۔ اگر عالمی سطح پر بات کی جائے تو اس حساب سے سعودی عرب کے شہری خوش باش افراد کی فہرست میں 28ویں نمبر پر ہیں، بحرینی 37ویں پر ہیں اور کویت والوں کا نمبر 51 واں ہے۔

خوش باش افراد کی اس فہرست میں نچلے نمبر پر افریقی ملک روانڈا، تنزانیہ، وسطی افریقہ، جنوبی سوڈان کے علاوہ افغانستان کے باشندے بھی شامل ہیں۔ یہاں کے لوگوں میں خوشی کی سطح بہت کم محسوس کی گئی۔ اس سروے میں شہریوں کی سالانہ آمدنی ، اوسط عمر ، اپنی زندگی کے فیصلوں میں آزادی کا حق اور حکومتوں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو بنیاد بنایا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter