ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ

31 مارچ, 2019

ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہواشنگٹن: (31 مارچ 2019) غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ سے ملاقات میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’ رائٹرز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ہنوئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ہونے والی ملاقات میں ایک چٹ دی جس میں انگریزی اور کورین زبان میں جوہری ہتھیار امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ تحریر تھا۔رائٹرز نے امریکی صدر کی خواہش پر مبنی کاغذی ہدایت نامہ دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ یک صفحی تحریر میں دو زبانوں میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار، پٹرول بم اور میزائل وغیرہ امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پہلی مرتبہ امریکی صدر نے شمالی کوریا پر واضح کیا کہ ’جوہری ہتھیار تلف‘ کرنے سے مراد دراصل ان خطرناک ہتھیاروں کی امریکا منتقلی ہے۔ اس سے قبل ہر بار شمالی کوریا کو جوہری تنصیبات کو تلف کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے اور گزشتہ برس سنگاپور میں طے پانے والے معاہدے میں بھی یہی شق شامل تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ویت نام کے شہر ہنوئی میں 28 فروری کو ملاقات ہوئی تھی جو کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی تھی اور اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter