مسلمانوں سے تعاون عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، جیسنڈا آرڈرن

28 مارچ, 2019

مسلمانوں سے تعاون عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، جیسنڈا آرڈرنویلنگٹن: (27 مارچ 2019) نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آسٹریلوی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ سانحہ میں پچاس مسلمانوں کی شہادت پر میں شدید غمزدہ ہوں اور والدین کا دکھ بھی سمجھ سکتی ہوں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کے انٹرویو میں سب سے پہلے میزبان کے سلام کا جواب سلام سے ہی دیا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید ہونے والوں کے والدین کتنے غم میں مبتلا ہیں۔ افسوسناک سانحے میں بہت سارے خاندانوں کا قیمتی نقصان ہوا ہے۔ جب وہ شہدا کے لواحقین سے ملیں تو انہوں نے سب سے پہلے یہ سوچا کہ جو اپنے پیارے کھوچکے ہیں، ان کیلئے کیا اقدامات ضروری ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وہ ایک ہمدرد خاتون ہیں لیکن ماں بننے کے بعد وہ اور زیادہ حساس ہو گئیں ہیں اور اس وقت ان کی فیملی اور ان کے والدین نے انہیں بہت زیادہ سپورٹ کیا۔ نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ مساجد پر ہونے والے حملے مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ ٹارگیٹڈ حملہ تھا۔صحافی کے ایک سوال پر جیسنڈ آرڈرن نے کہا کہ تعزیت کیلئے جاتے وقت ان کیلئے اسکارف پہننا ایک مناسب طریقہ تھا جو وہ کرسکتی تھیں۔ یہ اس لیے بھی تھا کہ وہ متاثرہ افراد میں احساس تحفظ پیدا کرسکیں۔ اگر وہ سر پر دوپٹہ نہ اوڑھتیں تو وہ خواتین خود کو غیرمحفوظ تصور کرتیں۔انہوں نے آخرمیں کہا کہ وہ سب کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو سپورٹ کیا جائے اور تمام افراد مسلمانوں سے محبت کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter