ناروے میں مسافروں سے بھرا کروز شپ طوفان میں پھنس گیا

26 مارچ, 2019

ناروے میں مسافروں سے بھراکروز شپ سمندری طوفان کی زد میں آکر پھنس گیا۔ جہاز میں ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق ناروے میں مسافروں سے بھرا کروز شپ انجن خراب ہونے کے باعث سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگیا، جس کے بعد مسافروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاز میں سوار مسافروں کی جانب سے خیریت سے واپس گھروں کو پہنچنے کیلئے دعاوں کی اپیل کی گئی ہے،

سمندر کے بیچوں بیچ میں کروز شپ کا انجن خراب ہونے پر عملے نے فوری مدد طلب کی، جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کو بھیجا گیا۔

حادثے کا شکارکروز شپ میں عملے سمیت ایک ہزار 300 افراد سوار تھے۔ طوفان میں پھنسے جہاز سے ہیلی کاپٹروں اور دیگر کشتیوں کے ذریعے مسافروں کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter