نیوزی لینڈ میں ’بائکرز گینگ‘ مساجد پر پہرہ دیں گے

22 مارچ, 2019

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں بڑی موٹر سائکلیں چلانے والے گروہ جمعہ کی نماز کے دوران مساجد کے باہر پہرہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں بائیکرز گینگ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، بائیکرز گینگ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد کے باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔

مونگریل موب، کنگ کوبرا اور دی بلیک پاور نامی گروہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں مقامی مسلمان برادریوں کی مدد اور تحفظ کریں گے ،کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو دو مساجد پر ہونے والے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مونگریل موب کے صدر سونی فٹو نے کہا کہ وہ ہیملٹن شہر کی جامع مسجد کی حفاظت پر معمور ہوں گے۔ہم اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی اس وقت تک مدد کریں گے جب تک وہ چاہیں گے۔

 ان کے مطابق ان کے گروہ کے لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ مسلمانوں کمیونٹی کو جمعہ کی نماز کے دوران بعض خدشات کا سامنے ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter