دُبئی کی سڑکوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی کر دی گئی

17 مارچ, 2019

دُبئی(17مارچ 2019ء) روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دُبئیپولیس جنرل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17 مارچ 2019ء سے شیخ زاید بن النہیان روڈ پر دُبئی العین روڈ اور الیلایس روڈ کے درمیان حدِ رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی جائے گی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ریسرچ سٹڈی کے بعد لیا گیا ہے۔جس میں سپیڈ مینجمنٹ مینول کو مد نظر رکھا گیا۔ اس مینول میں ٹریفک کی روانی اور دیگر عوامل کو سامنے رکھا جاتا ہے۔جبکہ حدِ رفتار میں اضافے یا کمی کا فیصلہ سڑک کی حالت ، ڈرائیورز کی اوسط حدِ رفتار،سڑک کے دونوں اطراف آبادی کی گنجانی، راہگیروں کی آمد و رفت، اہم سہولتوں کی دستیابی، سڑک پر گاڑیوں کی تعداد اور مخصوص علاقے میں ٹریفک حادثات کی تعداد کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ سیکٹرز میں حدِ رفتار میں اضافے کے بعد سڑک پر نصب حدِ رفتار کے سائن بھی تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ اتھارٹی کے اعلیٰ عہدے دار میجر جنرل محمد سیف الظفین نے بتایا کہ حدِ رفتار کی تازہ تبدیلی والے ان سیکٹرز میں سپیڈ کیمروں کو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ پر مخصوص کر دیا جائے گا۔ دُبئی کی دیگر سڑکوں پر بھی حدِ رفتار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے دُبئی حکومت سے صلاح مشورہ جاری ہے۔ جس کے بعد ڈرائیورز حضرات کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter