مکّہ: رستہ بھُول جانے والے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

17 مارچ, 2019

مکّہ مکرمہ(17مارچ 2019ء) سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔ جہاں ہر سال حج کے موقع پر 90 لاکھ کے لگ بھگ حاجی تشریف لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ عمرہ سیزن کے دوران آنے والے معتمرین کی گنتی بھی ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر جاتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں آنے والے معتمرین کے لیے رہائش، طعام اور زیارت سے متعلق انتظامات کا بندوبست کرنا یقیناًبہت دِقت طلب کام ہے جس سے سعودی حکومت کئی دہائیوں سے انتہائی خوش اسلوبی سے عہدہ برآ ہو رہی ہے۔عمرہ کے موقع پر آنے والے زائرین میں سے کئی افراد اپنی رہائش گاہ بھُول جاتے ہیں اور دائیں بائیں بھٹکتے رہتے ہیں۔ خصوصاً غیر عربی ممالک سے آنے والے زائرین اگر رستہ بھُول جائیں توعربی زبان سے عدم واقفیت کے باعث اُن کا اپنے ٹھکانے پر واپس پہنچنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔

زائرین کی اسی مشکل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج و عمرہ کی قومی کمیٹی کی جانب سے حرمین شریفین یعنی مکّہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں رستہ بھُول جانے والے معتمرین کو اُن کی رہائش گاہ تک واپس پہنچانے کے لیے رہنما مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے بتایا کہ اس مجوزہ کمپنی کے قیام کے بعد نجی ادارے اور کمپنیاں گمشدگی کی صورت میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے مستثنیٰ ہو جائیں گی۔ بادی کے مطابق مکّہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں شہروں میں گمشدہ زائرین کی مدد کی خاطر چار چار رہنما مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں 24گھنٹے کی بنیاد پر خدمات انجام دی جائیں گی۔ قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کی جانب سے گزشتہ اجلاس کے دوران عمرہ کمپنیوں کو معمترین کے شناختی کارڈ نہ لانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter