پڑھ کر نماز فجر جہاں آشکار کر

نصیر محمد انصر نیپالی

13 دسمبر, 2018
غزل
آہ سحر سے قلب و نظر اشکبار کر
پڑھ کر نماز فجر جہاں آشکار کر
نصرت کرینگے تیری فرشتے زمین پر
پہلے تو "بدر” کےلئے خود کو تیار کر
مومن تمہارے قول و عمل میں نفاق ہے
امت بہت ذلیل ہے مت آہ و زار کر!
میں پوچھتا ہوں تیری شجاعت کہاں گئی؟
مٹ جائے سارا ظلم جہاں میں شرار کر
مسلم تمہارا دامن عصمت ہے داغدار
حسن و شباب، بزم طرب درکنار کر
نازک تری کلائی ہے، دلکش تری نظر
حسن عمل سے اور اسے طرحدار کر
انصر تمہاری فکر و بصیرت کہاں گئی؟
قرآن سامنے ہے اسے شاہکار کر
نصیر محمد انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter