نیپالی مسلمانوں کے نام،،، مردم شماری ۲۰۲۱

انصر نیپالی

26 ستمبر, 2021
Ansar nepali

نیپالی مسلمانوں کے نام،،، جن گننا207

اگر مردم شماری میں نہیں حصہ لیے بڑھ کر
تو مٹ جاؤگے دنیا سے اے نیپالی مسلمانوں

لکھاؤ اپنا مذہب ” مذہب اسلام” کھل کر کے
لکھاؤ ذات بھی مسلم اے نیپالی مسلمانوں

لکھاؤ "ماتری بھاشا” میں اردو کی زباں مل کر
بہت میٹھے ہیں بول اس کے اے نیپالی مسلمانوں

اگر اس بار نہ جاگے تو نسلیں گالیاں دینگی
نبھاؤ فرض کو اپنے اے نیپالی مسلمانوں

ابھی فرصت کا موقع ہے لڑو اپنی لڑائی کو
نہیں تو پست ہو جاؤ گے اے نیپالی مسلمانوں

کرو تعلیم حاصل نوجوانوں جانفشانی سے
ترقی علم سے ہوگی اے نیپالی مسلمانوں

کوئی نہ چھوٹنے پائے تھمارے گاؤں میں انصر
پڑوسی کو بھی بتلاؤ اے نیپالی مسلمانوں-

دعوت فکرو عمل:انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter