مُلّا پنڈت سب کے سب ایمان بدلتے رہتے ہیں

ثا قب ہارونی

3 اکتوبر, 2018

مفلس و مسکیں بے چارے ارمان بدلتے رہتے ہیں

ٹوٹے پھوٹے گھر کے سب سامان بدلتے رہتے ہیں

میرے جنوں کے رکھوالو انصاف نہیں ملنے والا

شہر کے سارے منصف جب میزان بدلتے رہتے ہیں

کس پہ بھروسہ کیا کیجے ہر شخص یہاں پر بازی گر

اہلِ سیاست ہیں ہردم میدان بدلتے رہتے ہیں

کون بچانے آئے گا پھر دیر و حرم کی لاج میاں

مُلّا پنڈت سب کے سب ایمان بدلتے رہتے ہیں

وقت کے مدّوجزر میں آکر جیون کے اسلوب یہاں

قسمیں وعدے عہد و وفا پیمان بدلتے رہتے ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter