سولہ سال کی عمر میں اس ماڈل کی ہوئی تھی آبروریزی ، 32 سال بعد کیا انکشاف ، خاموشی کی بھی بتائی وجہ

26 ستمبر, 2018

ہند نزاد ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ پدم لکشمی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کے ایک دوست نے ان کی آبروریزی کی کوشش کی۔ اب 32 سال کے بعد انہوں نے اس سلسلہ میں بات کرنا مناسب سمجھا کیونکہ ایسے واقعات سے نمٹنا ایک لڑکی کیلئے کتنا مشکل ہوتا ہے کے بارے میں وہ بات کرنا چاہتی تھیں ۔

پدم لکشمی نے اس بارے میں اس وقت انکشاف کیا جب امریکہ کی سپریم کورٹ میں بطور جج مقرر کئے گئے بریٹ کوانا پر دو خواتین کے ذریعہ جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے اور اس معاملہ پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بریٹ کی حمایت کی ۔

پدم لکشمی کی ماں ہندوستانی ہیں اور وہ چنئی میں پیدا ہوئی ہیں ۔

ٹرمپ کی دلیل تھی کہ اگر جج کے خلاف لگائے گئے الزامات میں سچائی ہوتی ، تو ان خواتین نے اس معاملہ کو بہت پہلے اٹھایا ہوتا اور پولیس میں شکایت کی ہوتی ۔ پدم لکشمی نے اس معاملہ پر اپنی رائے رکھتے ہوئے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا ہے ۔

پدم لکشمی نے اپنے تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ پارٹی سے نکلی اور دیر ہوجانے کی وجہ سے اپنے دوست کے گھر ہی رک گئیں۔ رات میں انہیں احساس ہوا کہ ان کا دوست ان کے ساتھ غلط حرکت کررہا ہے۔ انہوں نے اس کو ہٹایا لیکن وہ اس معاملہ کی شکایت کسی سے نہیں کرپائیں ۔

خیال رہے کہ پدم لکشمی کی ماں ہندوستانی ہیں اور وہ چنئی میں پیدا ہوئی ہیں ۔ سال 2003 میں بوم فلم میں کام کرچکی ہیں ۔ کٹرینہ کے ساتھ اس فلم میں نظر آئیں پدم لکشمی متنازع رائٹر سلمان رشدی کی بیوی بھی رہ چکی ہیں اور ان دنوں امریکہ میں ایک ٹی وی شو کی ہوسٹ ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter