مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی کی نایل نصار سے محبت کی کہانی

2 جولائی, 2021

واشنگٹن/ ایجنسی
23سالہ جینیفر اور 29 سالہ نایل نصار نے جنوری 2020میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا ، تاہم ان کی محبت کی کہانی ٢٠١٧ سے شروع ہوگئی تھی۔

دونوں ہی نے اپنی منگنی کا اعلان اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر کیا تھا۔ نایل نصار امریکا کے شکاگو میں مصری والدین کے ہاں پیدا ہوئے اور اپنے بچپن کے سال کویت میں گزارے جہاں ان کے والدین ایک فن تعمیر اور ڈیزائن فرم چلاتے ہیں۔

اب نایل نصار اس وقت کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور ایک پیشہ ور گھڑ سواری کی حیثیت سے عالمی مقابلوں میں مصر کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بل گیٹس کی بیٹی جینیفر کو گھڑ سواری کا شوق ہے ایک مقابلے کے دوران ان کی ملاقات مسلمان گھڑ سوار نایل نصار سے ہوئی اور اسے اپنا دل دے بیٹھیں-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter