سائنا نہوال اس اسٹار کھلاڑی سے کریں گی شادی ، 10 سال سے ہے ان کا رشتہ

دس سال سے چل رہے اس افیئر کو اب سائنا نہوال اور کشیپ نےاس رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

26 ستمبر, 2018

ہندستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کورٹ پر سفر بھلے ہی کچھ دن سے ٹھیک نہ چل رہا ہو لیکن آف کورٹ وہ ایک نئی پاری کی شروعات کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سائنا نہوال اس سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے ہونے والے ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ شٹلر پی کشیپ ہیں۔ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق اس سال 16 دسمبر کو دونوں کھلاڑی ایک نئے رشتے میں بندھ جائیں گے۔ شادی میں صرف قریبی 1000 لوگ شامل ہوں گے ۔ وہیں 21 دسمبر کو رسیپشن ہوگا۔

بتا دیں کہ تقریباگزشتہ دس سال سے دونوں کے درمیان اس خاص رشتے کو لیکر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں لیکن دونوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ دونوں ہمیشہ کہتے رہے کہ دونوں صرف اچھے دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے تھے لیکن زیادہ تر وقت ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہوتا تھا۔

بہر حال اب حقیقت سامنے آئی اور دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 28 سال کی بیڈمنٹن اسٹار سائنا ورلڈ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ وہیں 32 سالہ پی کشیپ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر پر ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter