مرے وطن کی زمیں سبز ہو بھی سکتی ہے

ثاقب ہارونی

27 جولائی, 2018

رخِ گلاب کو شبنم سے دھولیا جائے

سکون گر نہ ملے پھر تو رو لیا جائے

ٹپک جو جائے عقیدت سے اپنے دامن میں

ہر ایک قطرہ ہے موتی سمو لیا جائے

نہ کٹ سکے گا یہ تنہا عقیدتوں کا سفر

کہ آؤ ساتھ میں اب آج ہو لیا جائے

مرے وطن کی زمیں سبز ہو بھی سکتی ہے

جو تخمِ پیار و محبت کو بو لیا جائے

یوں انتشار کے خطرات بھی نہیں رہتے

جو ایک سوت میں سب کو پرو لیا جائے

پھر آنے لگتی ہے منزل نظر اسے ثاقب

جو سونی آنکھ میں سپنا سجو لیا جائے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter