لاوس میں زیرِ تعمیر ڈیم ٹوٹ گیا، چھ گاؤں زیرِ آب، درجنوں لوگ لاپتہ

25 جولائی, 2018

لاوس کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں ایک زیرِ تعمیر ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ کم سے کم 100 افراد غائب ہیں اور چھ ہزار سے زیادہ افراد سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

لاوس نیوز ایجنسی نے کہا کہ پیر کے روز، آتاپوا صوبے میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ایک بند ٹوٹ گیا تھا جس سے چھ دیہاتوں میں میں سیلاب کیا۔

علاقے سے موصول ہونے والے فوٹیج میں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں کے چھتوں پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

لاوس کا یہ صوبہ ويتنام اور کمبوڈیا کر سرحد پر واقع ہے۔ 

حادثے میں متاثرہ افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔ فون سگنل علاقے میں کام نہیں کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ، ’حادثے کی وجہ سے بہت سے افراد پھنس گئے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی غائب ہیں۔‘

یہ ایک معاون ڈیم تھا جس کی تعمیر سال 2013 میں شروع ہوئی ۔ یہ 90 فیصد تک تیار تھا اور اگلے سال سے اسے پیداور شروع کرنا تھی۔ 

جنوبی کوریا کی کمپنی اس کی انجینئرنگ اور تعمیر کا کام کر رہی تھی۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بند 16 میٹر تک ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مسلسل بارش کی وجہ سے، اس عارضی ڈیم کی گنجائش سے زیادہ پانی اکٹھا ہو گیا تھا۔ 

ایس کے انجنیئرنگ اور تعمیراتی ترجمان کے مطابق ’ہم ابھی تک صحیح وجوہات نہیں جانتے ہیں، لیکن ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈیم کا اوپری حصہ ٹوٹا ہے اور پانی باہر چلا گیا ہے اور سپلائی بند ہو چکی ہے۔‘

بند کی تعمیر سے پہلے، ماحولیاتی تحفظ کے ایک گروہ نے لاؤس ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے ممکنہ اثرات اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس کے خطرات سے متعلق خبردار کیا تھا۔ 

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، لاوس کے وزیراعظم نے سرکاری مصروفیات منسوخ کردیی ہیں اور متاثرہ علاقے میں امدادی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

اس کے علاوہ، کشتیوں کو لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے بھی طلب کیا گی ہے۔

مقامی حکام نے سرکاری تنظیموں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ہنگامی طور پر متاثرہ افراد کو کپڑے، پینے کے پانی اور دوائیاں اور خ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter