بروفات حسرت آیات مشفق استاذ حضرت مولانا مختار احمد مدنی رحمہ اللہ

نصیر محمد انصر نیپالی

5 جولائی, 2018

 وہ مرد مختار تھا جو حق تھا، سراج کی شکل میں خوب چمکا

وہ ایک صحرا تھا اپنی طاقت سے پھول بن کرکے خوب مہکا

بہت سنا تھا تمہارا چرچا ، دکھا کے لایا ہوں آج سب کو

نہیں تمہارا ہے کوئی ثانی ، ترس رہے ہیں سبھی ادب کو

تو بات کرتا تھا مسکرا کر ، چمک رہا تھا ہمارا چہرا

خطاب کرتا تھا ایسا لگتا تھا ، جیسے برسا ہو کوئی قطرہ

تمہارے جانے کا سب کو دکھ ہے ، بڑا ہی سچا تھا تو بشر میں

خلوص وایماں کی برکتوں سے تو محترم تھا نظر نظر میں

اجل کی آغوش میں ہے سونا ، سبھی کو اک دن پتہ ہے انصر

الہی ! ہم سب کی یہ دعا ہے تو کردے مدنی کی قبر انور

شریک غم : انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter