، تعزیتی نظم "ا نتقال پر ملال حضرت مولانا عبد الجلیل مدنی دحمہ اللہ صدر المدرسین مدرسہ مخزن العلوم السلفیہ رمول، سریا، نیپال "

22 مئی, 2018

آہ ! مدنی تیری رحلت سے ہے ، افسردہ جہاں
تو "جلیل عبد” تھا ، ڈھونڈو ترے جیسا کہاں
علم و تقوی سے مثالی زندگی تھی آپ کی
ربط باہم سے ترا روشن ہوا نام و نشاں 
عمر گزری ہے تمھاری دعوت و تدریس میں
حسن سیرت سے رہا کرتے تھے سب کے درمیاں
زندگی بھر سادگی، صبر و قناعت پر جئے
عیش دنیا کے لیے رہتے نہ تھے رنج گراں
"پھونس کی کٹیا میں رہتے تھے ہمیشہ خوش مگن”
آخرت کی فکر دامن گیر رہتی تھی عیاں
آج سرہا، اور مخزن، کہہ رہا سارا رمول
تو ہمارا رازداں تھا ، دین حق کا پاسباں
تو ہوائے عزت و شہرت سے کتنا دور تھا
تو صداقت ، تو اخوت ، تو محبت کی زباں
یا الہی! بخش دے ، استاذ تھے عبد الجلیل
لکھ رہا ہے آج انصر اہ ! موت ناگہاں-
شریک غم: نصیر محمد انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter