اے مرے پیارے وطن ! تجھکو محبت کا سلام
تیری عظمت سے محبت تیری نسبت ہے تمام
مختلف دین و ثقافت سے وطن آباد ہے
ہم کو کرنا ہے سبھی کا جان و دل سے احترام
اے حکومت ! سچ بتا؟ آخر یہ تو نے کیا کیا ؟
"دو رخا ” سے آج خطرے میں ہے جمہوری نظام
کس بنا ء پر کر لئے ہو تم سیاسی اتحاد
امن سے انصاف آئے گا تزک و احتشام
اے وطن کی سالمیت ! عصبیت کو بھول جا
سب ہیں نیپالی ملے نیپال میں جائز مقام
اے ہمالہ ! جھک نہ جائے عدل کا پرچم کہیں
تو محبت کی نشانی ،تو اخوت کا پیام
آہ ! انصر آبرو رکھ لے یہی فریاد ہے
جذبہ حب الوطن سے شاد ہے ہر خاص و عام –
دعوت فکر و عمل : انصر نیپالی
آپ کی راۓ