تازہ ترین اپ ڈیٹس

نیپال

لوسار فیسٹیول کے موقع پر نیپالی حکومت نے عام تعطیل کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی حکومت نے پیر 8 فروری 2021 ء کو کابینہ کے اجلاس میں سونم لوسار فیسٹیول کے موقع پر عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جو جمعہ ، 12 فروری 2021 ء کو پڑتا ہے۔ یہ تہوار تمانگ برادری کی نمائندگی کرتا ہے -

← مزيد پڑھئے

نیپال: ڈھائی لاکھ سے زیادہ ڈاکٹروں اور نرسوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوانے سے کیا انکار

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی وزارت صحت کے مطابق ، حکومت نے ویکسینیشن مہم کے پہلے مرحلے میں کم از کم 430،000 کارکنوں کو کورونا سے بچاؤ کا ٹیکہ دینے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن فرنٹ لائنز پر موجود ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد - ڈاکٹروں ، نرسوں ، اسپتال کے عملے ، صفائی کے کارکنان نے ویکسین کی تاثیر سے متعلق خدشات کے پیش نظر ویکسین لینے سے انکار کردیا...

← مزيد پڑھئے

وزارت خارجہ ہند: 886 ہندوستانی شہری نیپال کی مختلف جیلوں میں بند

کٹھمنڈو / کئیر خبر بھارت کی وزارت برائے امور خارجہ کے مطابق ، 31 دسمبر 2020 تک مجموعی طور پر 886 ہندوستانی شہری نیپال کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نیپال سمیت بیرونی ممالک میں جیلوں میں بند ہندوستانی شہریوں کی تعداد کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ 886 ہندوستانی شہری اس وقت نیپال کی مختلف جیلوں میں قتل...

← مزيد پڑھئے

گورکھا کے ایک اسکول میں 4 سالہ بچی کے ساتھ 13 سالہ لڑکے نے کی زیادتی

گورکھا/ کئیر خبر گورکھا کے ایک اسکول میں درجہ اول میں تعلیم حاصل کرنے والی 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس نے اسکول کے بیت الخلا میں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اسی اسکول کے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ گورکھا پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول ختم ہونے کے بعد لڑکے نے...

← مزيد پڑھئے

ہڑتال سے آج نیپال میں معمولات زندگی درہم برہم؛ کئی جگہوں پر پولیس سے جھڑپیں؛ توڑپھوڑ؛ آگ زنی؛ درجنوں گرفتار

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال کمیونسٹ پارٹی کے پشپ کمل پرچنڈ اور مادھو نیپال کے دھڑے کے ذریعے ملکی پیمانے پر بلائی گئی عام ہڑتال کی وجہ سے آج ، جمعرات 4 فروری 2021 کو نیپال میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے ، کیونکہ بازار بند ہوگئے ، بڑے پیمانے پر آمدورفت بند کردی گئی ، اور اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ کٹھمنڈو: دارالحکومت کٹھمنڈو میں...

← مزيد پڑھئے

نیپال: پرچنڈ نے کیا کل جمعرات ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال کمیونسٹ پارٹی کے پشپا کمل دہال اور مادھو کمار نیپال کی قیادت والی جماعت نے جمعرات کو عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے دھڑے کے ترجمان نارائن کاجی شریستا کے مطابق ، حکومت کے ذریعے مختلف آئینی اداروں میں نئے مقرر کردہ ممبروں کے یکطرفہ تعین کے خلاف ، پارٹی نے عام ہڑتال کا فیصلہ کیا۔ دارالحکومت میں منعقدہ پریس میٹنگ میں ،...

← مزيد پڑھئے

نیپال: بھارتی ویکسین کوویشیلڈ لگوانے کے بعد 92 صحت کارکنان کی حالت خراب

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی حکومت کی جانب سے ہندوستان ساخت کی ویکسین کوویشیلڈ کی منظوری کے بعد ، نیپال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مہم 30 جنوری سے شروع ہوئی۔ فی الحال ، صحت کارکنوں کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا پہلا مرحلہ پورے ملک میں ہورہا ہے اور کورونا ویکسین لینے والے ٩٢ صحت کارکنوں کو دولکھا ضلع میں خرابیصحت کا سامنا کرنا پڑا...

← مزيد پڑھئے

مسلم کمیشن کے زیر اہتمام "مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ” پر مباحثہ

کٹھمنڈو/ کییر خبر کھٹمنڈو کے یلو پگوڈا ہوٹل کے اجلاس ہال میں شمیم ​​انصاری کی صدارت میں نیشنل مسلم کمیشن کے زیر اہتمام ایک مباحثہ اختتام پزیر ہوا۔ پروگرام "مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ " کے عنوان سے متعلق تھا- اس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے پی شرما اولی تھے لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وزیر خزانہ بشنو پوڈیل کو نمائندہ کے طور پر...

← مزيد پڑھئے

برڈ فلو کی کاٹھمانڈو میں دستک؛ سیکڑوں مرغیاں تلف کردی گئیں

کٹھمنڈو/ کیئر خبر حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کٹھمنڈو میں ہفتے کے روز برڈ فلو (H5N8) کا پتہ چلا ہے۔ وزارت زراعت اور لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برڈ فلو کا کٹھمنڈو ضلع کے تارکیشور بلدیہ نمبر 7 کے ایک فارم میں پتہ چلا ہے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پچھلے کچھ دنوں سے H5N8 وائرس کی اطلاع دی جارہی ہے۔ چونکہ...

← مزيد پڑھئے

بڑے ممالک مفت کورونا ویکسین بھیج کر نیپال کی عوام پر ٹرائل کر رہے ہیں: ڈاکٹرس

کٹھمنڈو/ کئیر خبر کل ٢٧ جنوری سے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا - سائیڈ افیکٹ کے حوالے سے کٹھمنڈو کے سرکاری ڈاکٹروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے - بھارت سے مفت ملنے والی ویکسین کووشیلڈ کی دس لاکھ خوراک کو ٹیچنگ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کلین چٹ دینے سے انکار کردیا ہے- ایک ڈاکٹر نے نام شایع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter