سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر حرمین شریفین میں معتمرین کی سہولیات اور خدمات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے (جنرل پریذیڈنسی فار دی افیئرز آف ٹو ہولی موسکس)نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران معتمرین کو 24گھنٹے خدمات میسر ہوں گی جن کی ادائیگی کے لئے 5 ہزار خادمین کو متحرک کر دیا گیا اور یومیہ بنیادوں پر 300 ٹن آب زم زم کی سپلائی کا بھی انتظام ہو گیا۔ادارے کے مطابق رمضان کے دوران مسجد نبویۖ میں معروف دینی سکالرز روزانہ کی بنیادوں پر مذہبی و دینی تعلیم دیں گے جبکہ مسجد کی لائبیریری ہمہ وقت کھلی رکھی جائے گی جہاں سے معتمرین کو مفت تحریری گائیڈ بکس دستیاب ہوں گی۔معتمرین کو شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے شائع شدہ مختلف زبانوں کے تراجم کے ساتھ قرآن پاک کے نسخے بھی مفت دیئے جائیں گے۔
آپ کی راۓ