جدید ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

26 اپریل, 2019

نیویارک- چین نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو پچھاڑ دیا، صدر شی چن پنگ کے 8 سالہ دور میں چین نے امریکہ پر میزائل ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کی، امریکی عسکری بالادستی کی علامت اسکے تمام طیارہ بردار جہاز چینی میزائلوں کی زد میں ہیں۔

چین نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو پچھاڑ دیا، صدر شی چن پنگ کے 8 سالہ دور میں چین نے امریکہ پر میزائل ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کی، رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عسکری بالادستی کی علامت اسکے تمام طیارہ بردار جہاز چینی میزائلوں کی زد میں ہیں۔ بحرالکاہل میں جاپان سے گوام تک تمام امریکی اڈے بھی چین کے نشانے پر ہیں۔

 امریکہ دو دہائیوں سے افغانستان اور مشرق وسطی میں پھنسا ہوا ہے جبکہ چین نے اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے ترقی دی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے نزدیک چین ایشیاء میں امریکہ کی فوجی بالادستی ختم کرنے پر تلا ہے۔ کروز میزائل اور زمین سے مار کرنیوالے انٹرمیڈئیٹ میزائلوں میں چین کی واضح برتری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے دور کے سمجھوتے کے تحت امریکہ 500 سے 5500 کلومیٹر رینج کے میزائل نصب نہیں کر سکتا۔ طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے چین نے 1500 کلومیٹر رینج کا میزائل خاص طور پر تیار کیا۔ چین آواز کی رفتار سے 5 گنا تیزی سے چلنے والے ہائپر سونک میزائلوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ امریکہ کے پاس ہائپرسونک میزائلوں کا کوئی توڑ نہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter