سعودی عرب میں حوثی ڈرون حملے میں نیپالی ہلاک، نیپال حکومت کی شدید مذمت

22 اکتوبر, 2026

کاٹھمانڈو۔ سعودی عرب میں شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے میں ایک نیپالی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

بدھ کو سعودی آرامکو کے تیل کی پیداوار اور پروسیسنگ سینٹر کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے میں ایک نیپالی اور ایک فلپائنی شہری ہلاک ہو گئے- اس واقعے میں ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق دہشت گرد حوثیوں کے ڈرون کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے آسمان پر ہی تباہ کر دیا۔ تاہم، جب اس کا ملبہ گرا تو آئل فیلڈ کے احاطے کے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، جس سے مزدور ہلاک ہوگئے۔

نیپال کی وزارت خارجہ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک پیغام میں، وزارت نے ہلاک ہونے والے نیپالی شہری کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter