کاٹھمانڈو / کیئر خبر
نیپال میں پاکستان کے سفیر عالی جناب محمد عامر خان نے آج کٹھمنڈو میں نیپال کے صدر جمہوریہ جناب رام چندر پوڈیل کو اپنی اسنادِ تقرری پیش کیں۔
اس موقع پر، سفیرِ محترم نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان 🇵🇰 اور نیپال 🇳🇵 کے درمیان دوستی اور تعاون کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسنادِ تقرری کی پیشکش دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
آپ کی راۓ