کپل وستو/ کیئر خبر
جامعہ مطلع العلوم السلفیہ ڈمرا کپل وستو کے شیخ الجامعہ نگراں اور ذمہ دار و مدرس مولانا محمد مبارک سلفی کا ایک طویل علالت کے بعد آج ظہر سے قبل 11 بجے انتقال ہو گیا انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا ایک کہنہ مشق استاد ہونے کے ساتھ ساتھ شاندار منتظم بھی تھے۔ اخلاق و کردار کے بے مثال پیکر تھے۔
جامعہ سلفیہ بنارس سے فراغت کے بعد پوری عمر درس و تدریس اور دعوت وتبلیغ میں گزار دی۔
بعد نماز مغرب بھینس کنڈا کے قبرستان میں سینکڑوں علماء و عقیدت مندوں کی موجودگی میں نم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مولانا کے جنازے میں روپندیہی کپل وستو کے علاوہ بھارت کے سدھارتھ نگر ضلع سے علماء اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
غفر الله له ورحمه واسكنه فسيح جناته والهم اهله وذويه الصبر والسلوان.
آپ کی راۓ