مولانا بشير أحمد قاسمى سیکڑوں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک

27 جون, 2026

جھنڈانگر/ کیئر خبر

معروف سماجی کارکن واسلامی سنگھ نیپال کے متحرک وفعال شخصیت مولانا بشیر احمد قاسمی کو آج جھنڈانگر میں  بعد نمازِ عصر سیکڑوں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ مولانا شفیع اللہ مدنی نے پڑھائی اور نیپال کے طول و عرض سے علمائے کرام اور پڑوسی ملک بھارت سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شریک جنازہ رہی۔

آج فجر سے قبل طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں اس دارفانی کو خیرباد کہہ دیا ۔

ایک محترم ملنسار خوش اخلاق شخصیت کے انتقال سے سماج کو بڑا خسارہ لاحق ہوا ہے۔

ان کے فرزندان میں غفران احمد فلاحی مینجر سہارا پبلک اسکول کرشنا نگر مولانا عمران ریاضی اور مولانا نعمان مدنی شامل ہیں۔

سوگواروں نے مولانا کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter