نیپال بھارت سرحد پر 100 روپے سے زائد سامان پر کسٹم ٹیکس کے خلاف احتجاج، فوری واپسی کا مطالبہ

۔مولانا مشہود خاں نیپالی

18 اپریل, 2026

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

بھارت سرحد پر نافذ کردہ 100 روپے سے زائد کسٹم ٹیکس پالیسی کے خلاف عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا، جہاں ہفتہ کے روز نوجوان تنظیم “یوتھ فار ٹروتھ” کی جانب سے مائتی گھر منڈلا میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “مہنگائی برداشت نہیں”، “زیادہ ٹیکس نامنظور” اور “قیمتیں کم کرو، عوام کو ریلیف دو” جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپال بھارت سرحدی علاقوں میں نافذ اس متنازع پالیسی کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ 100 روپے سے زائد کسٹم ٹیکس پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے اور پالیسی پر نظرثانی کرے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter