کٹھمنڈو / کیر خبر
ملک میں ایمرجنسی اور بادشاہت کے قیام کے خدشات کو درکنار کرتے ہوئے اور جنزی کے لیڈر قائد سودن گرونگ کی صدر جمہوریہ کو دھمکیوں کے بعد بالآخر رام چندر پؤڈیل نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ صادر کیا۔
اس فیصلے کے ساتھ ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر سوشیلہ کارکی نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے۔
آج صدر جمہوریہ رام چندر پوڈیل سیاسی پارٹیوں کے دباؤ میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں تھے کہ شام ہوتے ہی تحریک کے روح رواں سودن گرونگ نے صدر جمہوریہ کو ہی جلا دینے کی دھمکی دے دی۔۔ خوف کے عالم میں صدر جمہوریہ نے فورا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک مختصر سی کابینہ تشکیل دی جائے گی اور کچھ دنوں کے بعد اس کی توسیع ہوگی۔
آپ کی راۓ