کٹھمنڈو / کیر خبر
آج صبح ساڑھے اٹھ بجے نیپال اور چین کے سرحد پر آئے چار پوائنٹ دو کے زلزلہ کے بعد ہمالہ میں واقع گلیشئر پھٹ پڑا۔ گلیشیئر کے پھٹنے کے بعد سرحدی علاقہ رسوا گڑھی پر سرحدی چیک پوائنٹ کی ساری عمارتیں اور وہاں واقع پل اور 5 سو سے زائد کنٹینر اور گاڑیاں بہ گئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق 50 کلومیٹر سڑک جو چین بارڈر کو جوڑتی ہے مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے 20 سے زائد پل بہ گئے ہیں وہیں 2ہز سے زائد مکانات کے بہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کے مرنے کی خبر موصول ہوئی ہے وہیں 5 ہزار کے اس پاس لوگوں کے لا پتہ ہونے اور ملبے میں دبے ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ٹیمورے رسو ا گڑھی ترشولی بازار بیدر شہر مکمل طور پر قیامت صغری کا منظر پیش کر رہے ہیں ساری ابادی ملیہ میٹ ہو چکی ہے۔
100 کلومیٹر کے دائرے میں لوگوں نے پہاڑ کی چوٹیوں پہ جا کے پناہ لی ہے جہاں بارش کے سبب ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رسکیو یا سہولت پہنچانے کا اب تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
اس بھیانک سیلاب سے نیپال کا رسوا ترشولی گورکھا دھادھنگ اور چتون ضلع بے حد متاثر ہوا ہے۔
آپ کی راۓ