کٹھمنڈو / کیر خبر
الیکشن کمیشن نیپال نے نیپال کے وفاقی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی ہے اور متناسب نمائن نظام کے تحت نشستوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔
کمیشن کے مطابق تین فیصد کی حد سے تجاوز کرنے والی چھ سیاسی جماعتوں کو قومی پارٹیوں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور انہیں نیپال کے ایوان نمائندگان میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔
راسٹریہ سوتنتر پارٹی نے 57 نشستوں کے ساتھ ٹوٹل ١٨٢ سیٹیں حاصل کیں، اس کے بعد نیپالی کانگریس 20 نشستوں کے ساتھ ٹوٹل ٣٨ سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
ایماالے پارٹی نے 16 نشستوں کے ساتھ ٢٥ سیٹیں حاصل کیں، جبکہ نیپالی کمیونسٹ پارٹی نے 9 نشستوں کے ساتھ ٹوٹل 17 سیٹیں حاصل کیں۔
اسی طرح شرم سنسکرت پارٹی اور راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی کو پی آر سسٹم کے تحت 4-4 سیٹیں ملی ہیں۔ شرم پارٹی کو ٹوٹل ٧ سیٹیں ملیں جبکہ پرجاتنتر کو 5 سیٹیں ملیں-
الیکشن کمیشن نے متعلقہ سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پی آر امیدواروں کے نام مختص نشستوں کی بنیاد پر تین دن کے اندر جمع کرائیں۔
آپ کی راۓ