کٹھمنڈو میں عالمی مشاعرہ؛ بعنوان "اردو، شاعری کی زبان” اختتام پذیر

22 جولائی, 2025

کٹھمنڈو / کیئر خبر
پاکستانی سفارتخانہ کٹھمنڈو نے ساہتیہ اکیڈمی نیپال کے تعاون سے 22 جولائی 2025 کو ہوٹل الوفٹ، کٹھمنڈو میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا – شاعری سمپوزیم، جس کا عنوان تھا "عالمی مشاعرہ؛ اردو، شاعری کی زبان”۔
مہمانان خصوصی میں محترم جناب سراج احمد فاروقی، ایم پی، اور محترمہ کلپنا میاں ایم پی، شامل تھے۔ اس تقریب میں اردو کے شائقین و محبین نے شرکت کی جن میں سیاست دانوں، دانشوروں، سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی شامل تھے۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور نیپال کے درمیان ادبی روابط کو اجاگر کرنا اور دوستانہ تعلقات بالخصوص ثقافتی شعبے کو مضبوط بنانا تھا۔
اردو کے مشہور شعراء جن میں ڈاکٹر ظفر علیگ، ڈاکٹر ثاقب ہارونی (صدر ساہتیہ اکیڈمی، نیپال)، ڈاکٹر افضل منگلوری، جناب فرقان فیضی، جناب مشرف علی خان، جناب زاہد آزاد جھنڈا نگری، جناب غالب دریب، جناب الطاف فریفتہ اور محترمہ سپنا احساس نے اپنی شاعری سنا کر محفل کو چار چاند لگایا رونق بخشی اور ادب نواز سامعین خوب محظوظ ہویے ۔
پاکستانی سفارتخانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پروگرام میں شریک مہمانوں نے ثقافت اور فن کے فروغ اور نیپال میں اس کی نمائش کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اردو شاعروں کو اکٹھا کرنے اور اردو زبان کے فروغ پر سفارتخانہ پاکستان کی تعریف کی۔ نیپالی فلم ڈائریکٹر اور مصنف جناب پرکاش سیامی نے اپنے تبصروں میں اردو زبان کی ہمہ گیریت اور تنوع خاص طور پر اردو شاعری کی وسعت پر روشنی ڈالی، ۔

نیپال میں پاکستان کے سفیر جناب سید ابرار ہاشمی نے ساہتیہ اکیڈمی، نیپال کے ساتھ ساتھ انفرادی شاعروں کا اردو زبان میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نیپال اور پاکستان کے ادبی اداروں کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے بالخصوص ادب کے تبادلے اور اردو اور نیپالی جیسی زبانوں کے فروغ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی-

مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر ظفر علیگ جب کہ نظامت کے فرائض فرقان فیضی نے انجام دیے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter