سفارت خادم الحرمین الشریفین کاٹھمنڈو کی زیر سرپرستی مسلم کمیشن کے جھنڈے تلے دوسرا آل نیپال حفظ قرآن انعامی مسابقہ 21- 22 دسمبر 2024ء کو کاٹھمنڈو میں مشہور فائیو اسٹار شولٹی ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا ہے، جس کی وجہ سے مدارس وجامعات اسلامیہ میں زیر تعلیم تعلیم طلبہ و طالبات کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ چلی ہے اور اور امید سے زیادہ حفاظ کرام اس مبارک کمپٹیشن میں شرکت کرنے کے خواہاں اور متمنی ہیں، گزشتہ سال جس اہتمام اور خوبصورت نظم و ضبط کے یہ مسابقہ کرایا گیا اور کامیاب ہونے حفاظ کرام کی تکریم کی گئی اور انہیں گرانقدر نقدی انعامات سے نوازا گیا وہ اہالیان نیپال کے ذہنوں میں اب تک محفوظ ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ مملکت سعودی عرب میں اس طرح کا مسابقہ تسلسل کے ساتھ منعقد ہوتا رہتا ہے لیکن وہاں کی حکومت کتاب الہی کے پیغام کو عام کرنے اور نئی نسل کو اس سے تعلق پیدا کرنے کی خاطر دنیا بھر میں اپنے خرچ پر خوب اہتمام اور اعلی انتظام کے ساتھ منعقد کرتی ہے ۔
وہ ایسا اس لیے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک سے گہرا شغف ہے ۔ وہ کوئی مناسب موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جب قرآن پاک کی اہمیت ، اسکی حفاظت اور اس میں تدبر پر زور نہ دیتے ہوں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زندگی سے واقفیت رکھنے والے یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ کتاب الہیٰ سے محبت ان کی گٹھی میں شامل ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ اپنی تمام اولاد کو قرآن پاک پڑھنے، حفظ کرنے اور سمجھنے کیلئے خصوصی اسباق کا اہتمام کیا کرتے تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن کریم کے حفاظ کیلئے تقسیم اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
”مجھے اپنے سینوں میں عظیم ترین آسمانی کتاب قرآن پاک محفوظ کرنے والے منتخب بچوں کا اعزاز انتہائی قلبی مسرت بخش رہا ہے۔ اس میں جو سکون ، جو اطمینان او رجو خیر و برکت ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ جو شخص بھی قرآن پاک سے وابستہ ہوکر اس پر عمل کریگا اسے خیر و برکت نصیب ہوگی۔“
یقیناً شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود صرف خادم الحرمین الشریفین ہی نہیں ہیں بلکہ صحیح معنوں میں وہ خادم القرآن بھی ہیں مملکت سعودی عرب کے حکمرانوں کو جو عزت، شرف اور مقام حاصل ہے اس کی وجہ ان کا کتاب الہی اور سنت رسول سے گہرا تعلق ہے۔
اللہ تعالیٰ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دینی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور ان کی زندگی کو امت مسلمہ کے لئے باعث خیروبرکت بناۓ۔
وزارت شؤون اسلامیہ کے وزیر عزت مآب معالی الدکتور عبد اللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کے جملہ نیک اعمال اور اسلامی خدمات کو قبول فرمائے۔ نیپال میں موجود سعودی سفارت خانہ کے سفیر عزت مآب استاذ ناصر بن سعد ابو حیمد کی کاوشوں کو قبول فرماکر ان کے نامۂ اعمال میں اضافے کا ذریعہ بنائے اور ہمارے کرم فرماں ملحق دینی کے ڈائریکٹر شیخ بدر بن ناصر العنزی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور انہیں اپنے خاص لطف و کرم سے نوازے آمین یارب العالمین۔
أبو حماد عطاء الرحمن المدنی جامعۃ الفاروق الاسلامیہ جنکپور دھام نیپال
آپ کی راۓ