نیپال: 17 واں یوم جمہوریہ پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

28 مئی, 2024

کٹھمنڈو / کئیر خبر
آج 17 واں یوم جمہوریہ نیپال آرمی پویلین، ٹونڈی خیل، کٹھمنڈو میں ریپبلک تقریب کمیٹی کے زیراہتمام منایا جا رہا ہے۔ صدر رام چندر پوڈیل نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

نیپالی فوج، نیپال پولیس اور مسلح پولیس فورس نے خصوصی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔ نیپال کی فوج اور مسلح پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم نے قوم اور قومیت کے جذبات کی عکاسی کرنے والے گیت/نظم پیش کئے۔

خصوصی تقریب میں وزراء، آئینی اداروں کے سربراہان، اعلیٰ سرکاری حکام، سیکورٹی اداروں کے سربراہان، سفارتی مشنز کے سربراہان اور نمائندوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter