سعودی وزیر دفاع کیلئے ’نشان پاکستان‘ کا اعزاز

23 مارچ, 2024

اسلام آباد/ ايجنسى

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter