دنیا کے خوش حال ممالک کی فہرست میں نیپال کا شمار 93 ویں نمبر پر

20 مارچ, 2024

کاٹھمانڈو/ مشہود خان نیپالی

وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوۓ

رو پڑا وہ آپ مجھ کو حو صلہ دیتے ہوئے

اقوام متحدہ ہر سال 20 مارچ کو عالمی یوم مسرت مناتی ہے۔ خوشی کا دن اس یقین کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ہر انسان کو خوش رہنے کا حق ہے۔2011 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں خوشی کو بنیادی انسانی مقصد قرار دیا گیا اور اس پر زور دیا گیا کہ خوشی کو اقتصادی مواقع کی طرح ترجیح دی جائے۔ دو سال بعد 2013 میں، اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک نے یوم مسرت کا پہلا عالمی دن منایا، اور یہ ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

نیپال 143 ممالک کی فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے۔ خوشی کے معاملے میں ہندوستان نیپال سے بہت پیچھے ہے۔بھارت 126ویں اور پاکستان 108 ویں نمبر پر ہے۔تحقیق کے مطابق فن لینڈ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کے فہرست میں ایک نمبر پر ہے جو گزشتہ سات سالوں سے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں اپنا مقام مسلسل ایک نمبر پر بنائے ہوئے ہے ڈنمارک دوسرے نمبر پر آئس لینڈ تیسرے نمبر پر سویڈن چوتھے نمبر پر جب کہ کویت 13 نمبر پر شامل ہو کر عالم اسلام کا سب سے خوش حال ملک بن گیا ہے

افغانستان سب سے کم خوش ممالک میں شامل ہے۔ لبنان افغانستان سے صرف ایک پوائنٹ آگے ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter