معروف میڈیسین تاجر محمد سلیمان شاہ کا انتقال؛ جھنڈا نگر کے قبرستان میں سپرد خاک

19 مارچ, 2024

جھنڈا نگر/ کیئر خبر

جھنڈا نگر کے معروف میڈیسین تاجر محمد سلیمان شاہ کا گزشتہ کل 12 بجے شب 55 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا  انا للہ وانا الیہ راجعون جنازہ میں بڑھنی جھنڈا نگر اور اطراف کے علاقوں سے بھاری تعداد میں لوگ موجود تھے ان کی نماز جنازہ مولانا ثناء اللہ نے پڑھائی جبکہ اجتماعی دعا  بعد تدفین ڈاکٹر عبدالغنی قوفی نے کرائی۔

جھنڈا نگر کی معروف سماجی شخصیت مولانا عبدالنور سراجی نے ان کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ رحمہ اللہ ایک نیک صالح صوم وصلوۃ کے پابند شخص رھے میڈیکل کی معروف دکان بڑھنی میں واقع ہے اور تعارف کے محتاج نہیں جھنڈا نگر کی معروف شخصیت الحاج عبد السلام شاہ مرحوم کے آٹھ بیٹوں میں سے چھٹویں بیٹے تھے انکے دوبیٹےودو بیٹیاں پہلے ہی وفات پاچکے ہیںآ پ رحمہ اللہ کے دو بیٹے وایک بیٹی واہلیہ پسماندگان میں سےھیں

آپ ایک معروف وکامیاب خاموش ملنسارتاجر تھے زمینی کاروبار میں بھی مضبوطی رہی۔ خانوادہ تاجرانہ وسیاسی ھے مساجد ومدارس سے ہمیشہ جڑے رھے مدرسہ دارالسلام وشاہ مسجد کے بانیان میں سےتھے اور مفلوک الحال لوگوں پر نظر رہتی تھی اللہ رب العالمین انکے حسنات کو قبول فرماکرجنت الفردوس میں جگہ عنایت فرماے آمین

آپ کی دینی تعلیم جامعہ سراج العلوم سے ہوئی عالمیت کی تکمیل نہ کرسکے خواب ادھورہ رہا پہلے خانوادہ میں مولوی کے نام سے پھر  میڈیکل فیلڈ میں آنےکےبعد ڈاکٹر صاحب سے بھی جانے جاتے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter